جناب اے کے خان مشیر اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ نے کہاہے کہ جامعہ عثمانیہ
کی صدی تقاریب سال بھر جاری رہیں گی اور اس میں مختلف پروگرام منعقد کئے
جاتے رہیں گے اور ان میں عثمانیہ سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں کو شامل کیا
جاتا رہے گا۔وہ گزشتہ روز ہوٹل دی پلازا بیگم پیٹ میں جامعہ عثمانیہ صدی تقاریب کے سلسلہ میں جامعہ عثمانیہ ۔تاریخ تہذیب اور امکانات کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ قومی سیمینار کے اختتامی اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔